پنڈی سٹیڈیم کا ڈی میرٹ پوائنٹ، پی سی بی نے آئی سی سی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Published On 07 January,2023 10:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنڈی سٹیڈیم کو ڈی میرٹ پوائنٹ دئیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ پنڈی سٹیڈیم میں رنز بنے، باؤلنگ بھی اچھی ہوئی اور سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا ٹیسٹ میچ بھی فیصلہ کن ثابت ہوا تھا،

پی سی بی کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کی پچ میں باؤنس ناہموار نہیں تھا، پچ کو اوسط سے کم درجے کی قرار دیے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کی پچ کو اوسط سے کم قرار دیا گیا تھا، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے فیصلے پر پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔