پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کیپ ٹاؤن پہنچ گئی

Published On 01 February,2023 04:02 pm

سڈنی : (دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچ گئی۔

پاکستان ویمن کرکٹ  ٹیم 3 فروری سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی،  پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل ہے۔

پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی ۔ 

Advertisement