شاہد آفریدی پی سی بی کی مینجنگ کمیٹی سے مستعفی

Published On 01 February,2023 08:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنگ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا تھا کہ میں عبوری چیف سلیکٹر رہوں لیکن مصروفیات کی وجہ سے اس عہدے پر نہیں رہ سکتا اس لئے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔

یاد رہے کہ رمیز راجا کے جانے کے بعد پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی نے شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔
 

Advertisement