بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں موصول

Published On 01 February,2023 07:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیز موصول ہوگئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دو اعزاز حاصل کیے تھے، بابر نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا۔

چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے لاہور قذافی سٹیڈیم میں سر گارفیلڈ سوبرز آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کی ٹرافیاں کپتان بابر اعظم کے حوالے کیں۔
 

Advertisement