اسلام آباد یونائٹیڈ کے مزید 2 غیر ملکی کرکٹرز نے سکواڈ کو جوائن کر لیا

Published On 21 February,2023 03:32 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائٹیڈ کے مزید 2 غیر ملکی کھلاڑیوں نے سکواڈ کو جوائن کر لیا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کرنے کے لیے افغانستان کے فضل حق فاروقی اور رحمان اللہ گرباز کراچی پہنچ گئے ہیں اور دونوں اگلے میچ میں سلیکشن کےلیے دستیاب ہوں گے۔

افغانستان کے دونوں کرکٹرز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیساتھ ہونے والی سیریز ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کیا ہے۔

اس کے علاوہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز 26 فروری کو اسلام آباد یونائٹیڈ کے سکواڈ کو جوائن کریں گے۔