کوئٹہ کیخلاف سکندر رضا کی اننگ کا فائدہ ہوا : ڈیوڈ ویزا

کوئٹہ کیخلاف سکندر رضا کی اننگ کا فائدہ ہوا : ڈیوڈ ویزا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ میچ میں ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا، ہم پریشان نہیں تھے لیکن مایوسی ہوئی تھی، سکندر رضا نے شاندار اننگ کھیلی جس کا فائدہ ہوا۔

ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ میں نے آٹھ دس ماہ بڑی محنت کی ہے تاکہ اچھا پرفارم کروں، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا بھی فائدہ ہورہا ہے، پاکستان میں اچھی پیس کے ساتھ بولنگ کرنے والے کئی باؤلرز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے تینوں میچز میں ہاؤس فل رہنا ناقابل یقین ہے، پی ایس ایل سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔