دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں جگہ پکی

Published On 10 March,2023 09:05 am

لاہور: (ویب ڈیسک) دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے کوالیفائر میچ میں جگہ پکی کر لی ہے۔

لاہور قلندرز کوالیفائر میچ میں 15 مارچ کو ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں ہو گی، قلندرز کے مدمقابل ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

دوسری کوالیفائر ٹیم کا فیصلہ اتوار کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ہو گا۔

پوائنٹس ٹیبل کی 2 ٹاپ ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی، کوالیفائر جیتنے والی ٹیم براہ راست 19 مارچ کو فائنل کھیلے گی۔

16 مارچ کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر ہو گا، پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح، کوالیفائر ہارنے والی ٹیم سے 17 مارچ کو ایلیمنیٹر 2 کھیلے گی۔

آج پشاور اور ملتان کے میچ کی فاتح ٹیم بھی پلے آف میں کنفرم ہوجائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کوئٹہ کے ساتھ اگر مگر کی منتظر رہے گی۔
 

Advertisement