افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے کوچز کا اعلان

Published On 14 March,2023 07:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کےخلاف سیریز کیلئے کوچز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق افغانستان کیخلاف تین میچز کی ٹی 20 سیریز میں عبدالرحمان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ عمرگل بولنگ اور محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے ۔

پی سی بی کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ ، منصور رانا ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،اس کے علاوہ ڈرائیکس سائمن ٹرینر، کلف ڈیکن فزیو اور طلحہ اعجاز اینالسٹ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
 

Advertisement