اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل کردی۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہوئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیر فعال ہو گئے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو اب کوئی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ذکاء اشرف اور مصطفی رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کیلئے نامزد کر دیا ہے۔