کراچی: (دنیا نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے جوڑنا فین کیساتھ زیادتی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرمصباح الحق کی میڈیا سےگفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کے بجائے تسلسل کوقائم رکھنا چاہیے، ٹیم میں تسلسل سے ہی کارکردگی بہترہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں سپورٹس کوسیاست سےنہیں جوڑنا چاہیے، کرکٹ کوسیاست سے جوڑنا پاک،بھارت شایقین کے لیےاچھی چیزنہیں،، پاکستان ٹیم کوبھارت اوربھارتی ٹیم کوپاکستان آنا چاہیے۔
اگرٹیم بھارت جاتی ہےتوان کواپنی پرفارمنس پرتوجہ دینی چاہیے، بھارت کےخلاف میچزمیں پریشرہوتا ہے، پاکستان کی ٹیم سےاچھی امیدیں ہیں، نئے پی سی بی چیئرمین سےک وئی رابطہ نہیں ہوا۔