لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین کی تبدیلی کے ساتھ ہی سابق دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میں لوگوں کو مرحلہ وار فارغ کرنے کی تجویز ہے، گزشتہ روزپہلے مرحلے میں ایک ریجن کے کوچ کو ملازمت سے برطرفی کا نوٹس مل گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کوچ سابق چیئرمین کے نزدیکی تھے جن میں پاکستان ٹیم کے غیر ملکی کوچز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی انتظامیہ مکی آرتھر سمیت کسی بھی ملازم کو فارغ کرتی ہے تو اسے 3 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائے گی یہ تنخواہ کی رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔
پی سی بی کی سابق انتظامیہ نے جن لوگوں کو ملازمت پر رکھا ان کے معاہدوں میں یہ شق موجود تھی کہ انہیں 3 ماہ کی تنخواہ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ سابق کوچ مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائر یکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی بھی جیتی تھی۔