لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے ایک اور فاسٹ باؤلر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ 4 سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے تاہم اس سب کے باوجود پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں باؤلنگ کی اجازت دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سےمرض بگڑ گیا، انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کر فریکچر کا بتایا جس کے بعد لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ احسان اللہ کو آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب میں مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔