ورلڈ کپ: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل بھر پور تیاری

ورلڈ کپ: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل بھر پور تیاری

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بنگلورو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پاکستانی سکواڈ نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کل بنگلورو میں کھیلا جائے گا، میچ کی تیاریوں کے حوالے سے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں، جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں۔