پونے: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کیخلاف ویرات کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے امپائر نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔
پونے کرکٹ سٹیڈیم میں جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے واضح وائیڈ بال نہیں دی۔
42 ویں اوور میں کوہلی 97 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انہیں اپنی سنچری مکمل کرنے کیلئے 3 رنز درکار تھے لیکن بھارت فتح سے صرف 2 رنز دور تھا۔
ایسے میں بنگلا دیشی بولر نسیم احمد نے 42 ویں اوور کی پہلی گیند وائیڈ کرادی لیکن امپائر نے مبینہ طور پر کوہلی کو فائدہ پہنچانے کیلئے اسے وائیڈ بال قرار نہیں دیا کیونکہ اس صورت میں سکور لیول ہوجاتا اور کوہلی کی سنچری خطرے میں پڑسکتی تھی۔
— Rabbani MASOOD (@RABBANImasood) October 19, 2023
دوسری گیند ڈاٹ ہونے کے بعد کوہلی نے تیسری گیند پر چھکا لگاکر نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کیلئے وننگ شاٹ بھی لگادیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امپائر پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے قوانین سے روگردانی کا الزام لگایا جارہا ہے۔
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) October 19, 2023
— Hassan (@Gotoxytop2) October 19, 2023
— Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) October 19, 2023