لاہور: (فہیم حیدر) پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے کے دوران پہلا چھکا لگانے میں کامیاب ہو گئی۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے رواں سال 1169 گیندوں کے بعد پاورپلے میں عبداللہ شفیق کی جانب سے چھکا لگایا گیا، اوپنر بلے باز نے افغان بولر نوین الحق کو چھکا لگایا۔
بعدازاں عبداللہ نے ہی افغان بولر مجیب الرحمان کی گیند پر رواں سال پاور پلے میں دوسرا چھکا لگایا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان وہ واحد ٹیم تھی جس نے پاور پلے یعنی ابتدائی 10 اوورز کے دوران ابھی تک چھکا نہیں لگایا تھا۔