ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بارش کی پیشگوئی

Published On 02 November,2023 09:58 am

بنگلورو: (دنیا نیوز) بنگلورو میں ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران دوپہر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہونا ہے جبکہ دن 2 بجے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف اچھے مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے۔

میچ میں 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی، تاہم میچ اگر واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا اور نیٹ رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔