بنگلورو: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔
ورلڈ کپ کے لیے میٹ ہینری کی جگہ 28 سالہ فاسٹ باؤلر کائل جیمی سن کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اس تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
میٹ ہینری جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، کائل جیمی سن نیوزی لینڈ کی جانب سے 13 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔