چیئرمین پی سی بی کا فخر زمان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا فخر زمان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد فخر زمان سے فون پر گفتگو کی اور کہا کہ آپ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈو اور ڈائی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے 81 گیندوں پر 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 126 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔