افغانستان کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کی طبیعت ناساز

افغانستان کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کی طبیعت ناساز

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیو سمتھ کو گزشتہ چند دنوں سے چکر آ رہے ہیں، اس سے قبل بھی سمتھ کو کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔

سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے چند دنوں سے چکر آنے کی شکایت ہو رہی ہے اور اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا ہوں، آسٹریلوی بیٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ آج بروز بدھ 7 نومبر کو افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ شیڈول ہے، آج کے میچ میں سٹیو سمتھ کو آرام کرائے جانے کا امکان ہے، ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر ہے۔