احمد آباد: (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی رو پڑے۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونیوالے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کر وا دیا۔
— Jaweria shakeel (@jaweriashakeel0) November 19, 2023
ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد بھارتی بولر محمد سراج کو دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا، کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں بھی بظاہر آنسو دکھائی دیے۔
— Mohammed Aleem (@mdaleem238) November 19, 2023