برسبین: (ویب ڈیسک) برسبین ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کا آؤٹ باؤلر کے ری ایکشن کی وجہ سے یادگار بن گیا۔
آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے پر ویسٹ انڈیز کے باؤلر کیون سنکلیئر نے منفرد انداز میں جشن منایا۔
— Johns. (@CricCrazyJohns) January 26, 2024
ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کیون سنکلیئر کی گیند پر عثمان خواجہ کیچ آؤٹ ہوئے، پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر کیون کی خوشی منانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ویسٹ انڈین سپنر کیون سنکلیئر نے 75 رنز پر بیٹنگ کرنے والے عثمان خواجہ کو کیچ آؤٹ کرایا اور پہلی ٹیسٹ وکٹ کا جشن مناتے ہوئے کیون نے حیران کن طور پر ہوا میں قلابازیاں لگا کر جشن منایا جسے گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین نے کافی انجوائے کیا۔
— Nawaz (@Rnawaz31888) January 26, 2024
وکٹ لینے کے بعد منفرد جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس میں صارفین نے اس جشن کو باؤلر کی جانب سے اب تک کا منفرد جشن قرار دیا۔