سندھ پریمیئر لیگ: میرپورخاص ٹائیگرز کی کراچی غازیز کو شکست

Published On 27 January,2024 01:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پریمیئر لیگ کے مقابلے میں میرپورخاص ٹائیگرز نے کراچی غازیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی غازیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 150رنز بنائے، زاہد محمود 41، حیدر علی 21 اور علی اسحاق 20رنز بنا کر نمایاں رہے، ثمین گل، عارف یعقوب اور فضل الرحمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس پی ایل: لاڑکانہ چیلنجرز نے سکھر پیٹریاٹس کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

151 رنز کا ہدف میر پورخاص ٹائیگرز نے 19 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عمر امین 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، سہیل خان نے 43 رنز بنائے، عامر خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عمر امین مین آف دی میچ قرار پائے، واضح رہے کہ کراچی غازیز کو یہ مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔