کراچی اور جامشورو سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

Published On 27 January,2024 07:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی اور جامشورو سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں خفیہ معلومات کی بنا پر چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر مقصود پٹھان کو حراست میں لے لیا گیا، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، اس سے قبل بھی مقصود پٹھان کو 2005ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا کارندہ گرفتار

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا، گرفتار دہشتگرد سے 600 کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کیا گیا، دہشتگرد کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔