کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا کارندہ گرفتار

Published On 26 January,2024 10:38 am

کوئٹہ : (دنیانیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کوئٹہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے پستول اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھا ۔