کوئٹہ: (دنیانیوز) جناح ٹاؤن میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع کی جانب روانہ ہوگئیں ، پولیس کے مطابق دھماکے سے فلیٹ کی چھت اور دیواریں منہدم ہو گئیں جبکہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق چھ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی جس کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان ہے، بچی کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔