کوئٹہ: (دنیا نیوز) شہر میں دہشت گردی کی نئی لہر، سریاب روڈ پر ایک اور دھماکہ ہو گیا جس میں 2 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سریاب کے علاقے منیر بادینی روڈ پر دھماکہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے سے ایس ایچ او سریاب محفوظ رہے جبکہ پولیس وین کو کافی نقصان پہنچا، دھماکے کے 2 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بادینی روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ڈیڑھ سے دو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔
According to the police, the vehicle of police was targeted in a grenade attack in Saryab Road #Quetta https://t.co/A9xg7h0k6u pic.twitter.com/llzxVcEnt7
— Safar Khan Baloch (@SafarKhanBaluch) April 10, 2023