کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے سریاب روڈ کا پورا علاقہ لرز اٹھا، اہل علاقہ اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ زخمیوں میں خیر محمد، گل خان، صدر الدین اور زین الدین شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم پھینکا جو چیک پوسٹ کے قریب پھٹ گیا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔