کوئٹہ:(دنیا نیوز) تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹریفک پولیس سب انسپکٹر کی گاڑی کے نیچے لگے ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ٹریفک پولیس افسر کی گاڑی کے نیچے نامعلوم تخریب کاروں نے ریموٹ کنٹرول بم مقناطیس کی مدد سے نصب کر دیا تھا جو کرنٹ فیل ہونے کی وجہ سے پھٹ نہیں سکا۔
اطلاع ملنے پر بی ڈی کی ٹیم کو طلب کر کے اسےناکارہ بنا دیا گیا جس کے بعد سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحققات شروع کردی ہیں۔