کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ سیکورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔
دھماکہ سریاب کے علاقے ولی جیٹھ کے قریب ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے میں موٹر سائیکل پٹرولنگ اسکواڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق بم ڈسپوذل اور سی ٹی ڈی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں، جہاں سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔