کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کےعلاقےسریاب روڈ پرواقع دکان پردستی بم کاحملہ 3 افرادزخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق سریاب روڈ بادینی چوک کے قریب واقع دکان پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم سے پھینکاجس کے پھٹنے سے 3افرادزخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول ہسپال منتقل کیاگیا۔ جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
دستی بم دھماکے میں زخمیوں ہونے والوں میں مہراللہ ، عبدالولی اور ابوبکر شامل ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس اوربم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے۔