کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پرنامعلوم افرادکے دستی بم حملے میں دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر مبارک چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گشت پر معمور پولیس وین پر دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے 2 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے انہیں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیاہے۔
زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، زخمی اہلکاروں میں ظہیر اور شاہ رخ شامل ہیں، دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اورعلاقے کی ناکہ بندی کر دی۔