کوئٹہ: (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر ہسپتال کے سامنے کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں 3 بچے ، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز جواد طارق کاکہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد کچرے میں رکھا گیا تھا، کچرا چننے والے بچے کچرا چن رہے تھے کہ دھماکہ ہوا، سیکورٹی لیپس نہیں بلکہ کچرا کئی روز سے پڑا تھا۔
جواد طارق کاکہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی الرٹ ہے۔