کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں امیدواروں کے انتخاب میں تذبذب کا شکار ہو گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی دو قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار تبدیل کر دیئے گئے، ان نشستوں پر 24 گھنٹے کے دوران پیپلز پارٹی نے امیدوار تبدیل کر دیئے۔
پی بی 43 سے باپ پارٹی کے سینیٹر سعید ہاشمی کے بیٹے سید حسنین ہاشمی کو ٹکٹ جاری کیا گیا، گزشتہ روز لیاقت لہڑی کو پی بی 43 کا ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق لیاقت لہڑی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے مشاورت شروع کر دی، ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد لیاقت لہڑی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔
این اے 259 سے حاجی ملک شاہ گورگیج کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اس نشست پر پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز یعقوب بزنجو کو ٹکٹ جاری کیا تھا، اسی طرح این اے 255 سے چنگیز جمالی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔