پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پشاور ہائیکورٹ نے لارجر بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
عدالت نے سابق صوبائی وزیرعاطف خان اور شہرام ترکئی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیلیں بھی لارجر بینچ کو بھیج دیں۔
عدالت نے اپیلوں پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کیلئے کیس چیف جسٹس کو ارسال کر دیا۔