لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف سے سیاسی راستے جدا کرکے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے 11 سیاسی رہنماؤں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ مل گئے۔
فیصل آباد سے راجہ ریاض، جہلم سے فرخ الطاف کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا، ریاض مزاری راجن پور، سید مبین رحیم یار خان سے ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، باسط بخاری مظفر گڑھ، سمیع گیلانی بہاولپور سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
عبدالغفار وٹو بہاولنگر، عامر گوپانگ مظفر گڑھ سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، احمد حسن دیہڑ اور قاسم نون ملتان سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، وجیہہ قمر مخصوص نشستوں پر ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
راجہ ریاض کے مطابق صرف فیصل آباد سے نواب شیر وسیر کا ٹکٹ زیر التواء ہے، باقی ہمارے تمام رہنماؤں کو ٹکٹ مل گئے ہیں۔