انتخابات 2024: لاہور میں کتنے ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Published On 11 January,2024 02:57 pm

لاہور: (دنیانیوز) عام انتخابات 2024 کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کتنے ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے اور کتنے پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے؟ دنیا نیوز نے تفصیلات حاصل کر لیں۔

دستاویز کے مطابق لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر 68 لاکھ 58 ہزار 95 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 36 لاکھ 36 ہزار 253 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 21 ہزار 842 ہے، عام انتخابات کے دوران 4 ہزار 354 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے، مردوں کے 1539 اور خواتین کے 1499 جبکہ 1316 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 118 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہو گا، این اے 118 میں کل 7 لاکھ 35 ہزار 251 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے، حلقہ این اے 124 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہو گا، جہاں کل 3 لاکھ 10 ہزار 116 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے، صوبائی اسمبلی میں پی پی 167 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہو گا، پی پی 167 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 963 ہو گی۔

دستاویز کے مطابق پی پی 147 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہو گا، پی پی 147 میں 3 لاکھ 68 ہزار 998 رجسٹرڈ ووٹرز ہونگے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کی چودہ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر الیکشن ہو گا، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے حتمی پولنگ سکیم بعد میں جاری کرے گا۔