اسلام آباد: (دنیانیوز) پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے بلےکے نشان پر فیصلےکے جائزے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے یا عملدرآمد سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر کے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان "بلا" بحال کرنے کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا ہےکہ اگر الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان بحال نہ کیا تو توہینِ عدالت ہوگی، ہائیکورٹ کا فیصلہ اگر سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تو وہاں بھی دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔