ن لیگ سندھ کا اجلاس، اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلوں پر اتفاق

Published On 10 January,2024 10:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں، اتحادیوں سے مشاورت پر ن لیگ رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں رانامشہود، بشیرمیمن کھیئل داس، کوہستانی، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر اور ناصرالدین محمود شریک ہوئے، ن لیگ سندھ کے اجلاس میں اتحادیوں کی تجاویز اور مشاورت پر غور کیا گیا، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے فیصلوں پراتفاق ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن سندھ میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی، اجلاس میں انتخابی سرگرمیوں اور پارٹی کے امیدواروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔