ملکی مسائل کے حل کیلئے قومی ایجنڈے پر سب کو ملکر چلنے کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال

Published On 10 January,2024 08:02 pm

کراچی: (دنیانیوز) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے قومی ایجنڈے پر سب کو ملکر چلنے کی ضرورت ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے اعجاز الحق سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اعجازالحق کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، یہ واحد الیکشن ہے جس کے زیادہ آثار ہیں جیتنے کے ہیں وہ پریشان ہے، آج ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات ہوئی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک کے لوگ اس وقت مشکلات میں مبتلا ہیں، سب کی امید ہے الیکشن کے بعد مسائل حل ہوں گے۔