بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے، این اے 127 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

Published On 10 January,2024 07:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

لاہور کی بزنس کمیونٹی آج بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرے گی، چیئرمین پیپلز پارٹی آج رات این اے 127 میں ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

ورکرز کنونشن کا اہتمام پی پی 160 سے پی پی پی کے امیدوار میاں مصباح الرحمان کی جانب سے کیا گیا ہے، بلاول بھٹو کل لاہور سے تاندلیانوالا جلسہ میں شرکت کے لئے جائیں گے۔