کراچی: (دنیا نیوز) جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگاڑا سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران جی ڈی اے کے چیف آرگنائزر پیر سید صدر الدین شاہ راشدی، سردارعبدالرحیم اور دیگر بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران ملک کی موجودگی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیر صبغت اللہ شاہ نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے آزادانہ اور شفاف انتخابات ضروری ہیں، کرپٹ عناصر کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، ملکی خزانے سے لوٹی ہوئی دولت کو سرکاری خزانے میں واپس لانا ہوگا۔
اعجاز الحق نے کہا کہ ملکی مضبوطی کیلئے تمام محب وطنوں کو کردار ادا کرنا پڑے گا، ہمیں مل کر ملک کو ترقی دلانا ہوگی۔