پرویزالہیٰ و دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج

Published On 10 January,2024 03:58 pm

لاہور: (دنیانیوز) سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی ، ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور ان کے صاحبزادے و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی۔

 چودھری پرویز الہٰی کے 4 صوبائی اور دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی ، جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنایا ۔

پرویز الہٰی کے این اے  64گجرات، پی پی32، 34، این اے 69منڈی بہاؤ الدین ، پی پی 42منڈی ، این اے59 تلہ گنگ، پی پی23 تلہ گنگ سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

مونس الہٰی کے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی گئی۔

مونس الہٰی کے این اے 64گجرات، پی پی32، 34 این اے 69منڈی بہاؤ الدین کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کی ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ اور ان کے صاحبزادے و سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔