شاہ محمود قریشی کے کاغذات مسترد ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Published On 10 January,2024 11:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےتین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ شاہ محمود قریشی کی رٹ پر سماعت کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کے پی پی 218،حلقہ این اے 150اور 151 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

دوسری جانب این اے 122 لاہور سے بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کاغذات بحال کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، درخواست میں ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست میں استدعا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد، یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت

واضح رہے کہ  ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی ہے۔

گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔