پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے اپنا پہلا ٹکٹ جاری کردیا۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پی نے بتایا کہ ٹکٹ لوئر جنوبی وزیرستان کے نصیراللہ خان وزیر کو جاری کیا گیا، ٹکٹ چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویزخٹک نے جاری کیا۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پی نے بتایا کہ مزید امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔