لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مزید باریوں کے طلب گار سابق کارکردگی کا حساب دیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ خاندانی بادشاہتوں کا دور ختم، اب آقا غلام، برہمن شودر کی تقسیم نہیں چلے گی، ایک پاکستان میں دو نظام نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں انصاف نہیں، طاقتور کا کوئی ادارہ احتساب نہیں کر سکتا، حکمرانوں کو کرپشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔
سراج الحق نے کہا کہ قوم 8 فروری کو جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں کا یوم احتساب بنا دے، اقتدار میں آ کر ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سودی نظام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔