لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن ٹربیونلز میں بڑے سیاسی رہنماؤں کے کاغذات منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت مکمل ہوگئی، فیصلے بدھ کو سنائے جائیں گے۔
نوازشریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا، شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف بھی فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا، مریم نواز کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ بدھ کو سامنے آئے گا۔
پرویزالہٰی کے 4 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف فیصلے بدھ کو سنائے جائیں گے، پرویزالہٰی کے این اے 64 گجرات، پی پی 32,34، این اے69 منڈی بہاؤالدین، پی پی 42 منڈی بہاؤالدین، این اے 59 تلہ گنگ، پی پی 23 تلہ گنگ سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔
مونس الہٰی کے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف بھی فیصلہ بدھ سنایا جائے گا، مونس الہٰی کے این اے 64 گجرات، پی پی 32,34، این اے 69 منڈی بہاؤالدین سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔