ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم، یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت

Published On 10 January,2024 10:02 am

لاہور : (دنیانیوز) ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔

الیکشن ٹریبونل نے یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور این اے 130 سے ان کے اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔