سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونلز نے 7 روز میں دائر تمام اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا

Published On 10 January,2024 05:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونلز کی کارروائی ختم، الیکشن ٹریبونلز نے 7 روز میں دائر تمام اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔

سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونلز میں 263 اپیلیں دائر ہوئی تھیں، الیکشن ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 121 اپیلیں منظور کر لیں۔

الیکشن ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 98 اپیلیں مسترد کر دیں، الیکشن ٹریبونلز نے امیدواروں کی جانب سے دائر 36 اپیلیں بھی نمٹا دیں۔

الیکشن ٹریبونلز نے دو امیدواروں کی اپیلیں واپس ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیں۔