نوشہرہ: (دنیا نیوز) تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کا بیڑا غرق کرنے والے ووٹ مانگنے کیلئے پھر دندناتے پھر رہے ہیں۔
تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں، نواز شریف کہتا ہے مجھے ایک بار موقع دیں، جو تین بار کچھ نہ کر سکا وہ چوتھی بار کیا کرے گا، یہ مزے لینے آتے ہیں، نواز شریف اپنے کیسز سے بری ہو گئے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈیڑھ سالہ حکومت میں اپنے کیسز ختم کئے، نیب کو ختم کیا، سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے، اس ملک کو گزشتہ 35 سالوں سے لوٹا گیا ہے، ملک کو اب یہ کیا فائدہ دیں گے۔
صوبے کی بہتری کی خاطر اپنی پارٹی بنائی، تین بار ملک کو تباہی کی دلدل میں پھنسانے والے کو عوام کیوں ووٹ دیں گے، میں ان لوگوں کے مکروہ چہرے دکھانے کے لئے میدان میں نکلا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں محکموں کو بہتر کیا اور مزید بہتر بنانا چاہتا ہوں، میں نے پارٹی اس لئے بنائی تاکہ عوام کو بہتر قانون سازی دے سکوں، اس ملک کو ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے، میڈیا غلط رنگ دے رہا ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے۔