اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں آج جاری کی جائیں گی۔
عام انتخابات کیلئے ایک اور اہم مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلوں پر فیصلے ہوگئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں آج جاری کی جائیں گی، امیدوار 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا، سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار 6 فروری تک انتخابی مہم چلا سکیں گے۔
واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں پر فیصلوں کا کل آخری روز تھا۔